این اے 249، شہباز شریف نے دوبارہ گنتی کیلئے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا
پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر میاں محمد شہباز شریف نے این اے 249 کراچی میں پی ٹی آئی امیدوار فیصل واڈا کی کامیابی کا نوٹی فکیشن روکنے اور حلقہ میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کروانے کے لیے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیاشہباز شریف کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا کہ این اے 249 میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں ہوئیں جس کی نشاندہی سارا دن ریٹرننگ آفیسر اور الیکشن کمیشن آف پاکستان سے کی جاتی رہی درخواست میں کہا گیا کہ الیکشن کے دن (ن) لیگی ووٹروں کو تنگ کیا گیا اور انہیں پریشان کیا گیا اور انہیں ووٹ ڈالنے سے روکا گیا یہ شکایات ریٹرننگ آفیسر کوبھی کی گئی تھیں اور حلقہ میں دوبارہ گنتی کی درخواست بھی کی گئی تھی تاہم یہ درخواست مسترد کر دی گئی تھی دونوں امیدواروں کے درمیان چند سوووٹوں کا فرق ہے اس لیے فیصل واوڈا کی کامیابی کا نوٹی فکیشن روکنے کا حکم دیا جائے اور حلقہ میں دوبارہ ووٹوں کی گنتی کا حکم بھی دیا جائے جبکہ عدالت نے درخواست فوری طور پر سماعت کے لیے منظور کر لی۔