بھارتی فوج نے مزید 4 کشمیریوں کو شہید کر دیا
بھارتی قابض فوج نے مقبوضہ وادی کے ضلع باندی پور میں فائرنگ کرکے چار کشمیریوں کو شہید کر دیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے ضلع باندی پور میں سرچ آپریشن کے نام پر گھروں پر دھاوا بول دیا۔
قابض فوج کی فائرنگ سے چار نوجوان شہید ہوگئے، ان کی شہادت پر علاقے کے رہائشیوں میں شدید غم اور غصہ پایا جا رہا ہے۔
اس سے پہلے ایک گاڑی پر حملے میں ایک میجر سمیت چار بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔ آخری اطلاعات تک علاقے میں بھارتی فوج کا آپریشن جاری تھا۔