7 اگست 1958ءکی ہی رات کو زخمی میجر طفیل محمد نےجام شہادت نوش کرلیا

میجر طفیل محمد 22جولائی 1914ء کو مشرقی پنجاب کے شہر ہوشیار پور میں پیدا ہوئے تھے ۔1943ء میں انہوں نے فوج میں کمیشن حاصل کیا،، اور 1947ء میں جب وہ میجر کے عہدے تک پہنچ چکے تھے‘ وہ اپنے پورے خاندان کے ہمراہ پاکستان آگئے اور یہاں فوج میں خدمات انجام دینے لگے۔1958ءمیں ایسٹ پاکستان رائفلز میں کمپنی کمانڈر تعینات کر دیئے گئے۔ اگست 1958ء کے اوائل میں انہیں لکشمی پور کے علاقے میں ہندوستانی اسمگلرز کا کاروبار بند کرنے کا حکم ملا۔ میجر طفیل محمد نے اپنی کارروائی کے لیے ایک منصوبہ بنایا اور 7اگست 1958ء کو دشمن کی چوکی کے عقب میں پہنچ کر فقط 15 گز کے فاصلے سے حملہ آور ہوئے۔ دشمن نے بھی جوابی کارروائی کی اور مشین گن سے فائرنگ شروع کردی
میجر طفیل چونکہ اپنی پلاٹون کی پہلی صف میں تھے اس لیے وہ گولیوں کی پہلی ہی بوچھاڑ سے زخمی ہوگئے
7 اگست 1958ءکی ہی رات کو زخمی میجر طفیل محمد نےجام شہادت نوش کرلیا