برائلر گوشت اورانڈے سرکاری نرخوں سے بھی کم قیمت پرفروخت

Aug 07, 2018 | 13:44

برائلرگوشت اورانڈے ضلعی حکومتوں کی طرف سے مقررریٹس سے بھی کم قیمت میں فروخت ہونے لگے تاہم پیاز ،ٹماٹر،ادرک کاریٹ مسلسل بڑھتا جارہا ہے ۔ضلعی حکومت کی طرف سے برائلرگوشت کی قیمت 160روپے کلواورانڈوں کی قیمت 100روپے فی درجن مقررکی گئی ہے جبکہ مارکیٹ میں برائیلر گوشت 150روپے اورانڈے 90روپے درجن فروخت ہوئے۔پیاز کے مقررہ ریٹ 32سی36جبکہ یہ 40سے 50روپے کلوفروخت ہورہاہے ۔ٹماٹر مقررکردہ ریٹ 60سی80کے مقابلے میں مارکیٹ میں ٹماٹر 120روپے کلو تک جبکہ ادرک مقررہ قیمت 160روپے کلوکی بجائے 200روپے کلو فروخت ہورہاہے۔

مزیدخبریں