الیکشن کی رات الیکشن کمیشن کاسسٹم بیٹھ گیا۔ چیف الیکشن کمشنرسے تین مرتبہ رابطےکی کوشش کی انہوں نے جواب دینا ضروری نہیں سمجھا, چیف جسٹس
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے الیکشن کے کردار پر سوال اٹھا دیئے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ پتہ نہیں الیکشن کمیشن کیسے چل رہا ہے۔ اتنے پیسے لگا کر الیکشن کمیشن نے یہ سسٹم بنایا تھا ۔الیکشن کی رات الیکشن کمیشن کا سسٹم بیٹھ گیا۔ الیکشن کا کیس آیا تو پتہ نہیں کیا کریں گے۔ اچھے بھلے الیکشن پر مہربانی کر دی گئی۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ الیکشن کی رات چیف الیکشن کمشنر سے تین مرتبہ رابطے کی کوشش کی۔ شاید اس رات چیف الیکشن کمشنر سو رہے تھے۔ چیف الیکشن کمشنر نے جواب دینا بھی ضروری نہیں سمجھا ۔