لاہور ہائیکورٹ نے رانا ثناءاللہ کے حلقہ NA106 اور رہنما تحریک انصاف حماد اظہر کے حلقہ na126 لاہور میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

لاہور ہائیکورٹ میں این اے ایک سو چھ فیصل آباد اور این اے ایک سو چھبیس لاہور میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیلئے درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ این اے ایک سوچھ میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیلئے رانا ثناءاللہ کےمدمقابلے پی ٹی آئی امیدوار ڈاکٹر نثار نے دی تھی، جبکہ این اے ایک سو چھیبس لاہور میں دوبارہ گنتی کیلئے پی ٹی آئی رہنماء حماد اظہر کے مقابلے میں شکست کھانے والے ن لیگی امیدوار مہراشتیاق نے دائر کی۔ عدالت نے دونوں درخواستوں پر دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا،