پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ سے روسی فیڈریشن کی نائب وزیر دفاع کرنل جنرل الیگزینڈروی فومن کی ملاقات،دہشت گردی کیخلاف پاک فوج کی کامیابیوں کوسراہا
![پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ سے روسی فیڈریشن کی نائب وزیر دفاع کرنل جنرل الیگزینڈروی فومن کی ملاقات،دہشت گردی کیخلاف پاک فوج کی کامیابیوں کوسراہا](https://waqtnews.tv/digital_images/medium/2018-08-07/news-1533657775-1712.jpg)
آئی ایس پی آر کے مطابق روسی فیڈریشن کی نائب وزیردفاع کرنل جنرل الیگزینڈروی فومن نے جی ایچ کیوراولپنڈی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتحال،دفاعی اورسیکورٹی تعاون پرتبادلہ خیال کیا گیا،روسی نائب وزیردفاع نےدہشت گردی کیخلاف پاک فوج کی کامیابیوں کوسراہا اورانتہا پسندی کوشکست دینے کے لئے عالمی برادری کے مابین وسیع ترتعاون اور اشتراک کارکے تقاضے کا اظہارکیا۔