عام انتخابات میں نئے طریقے سے دھاندلی کی گئی، پتنگ کو بلے میں بدلا گیا، فاروق ستار

ایم کیوایم پاکستان کے مرکز بہادرآباد میں ڈاکٹر فاروق ستار اورکنور نوید جمیل نے پریس کانفرنس کی،، جس میں ملک بھر میں ہونے والے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے حوالے سے بات کی، کنورنویدجمیل کا کہنا تھا کہ انتخابات میں استعمال ہونے والے بیلٹ پیپرز امپورٹ کیے گئے تھے، ان کا آڈٹ کرایا جائے، ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ پولنگ اسٹیشنز پر کیمرے بند کردیے گئے تھے، جیتنے والوں کو ہروایا گیا اور ہارنے والوں کو جتوایا گیا،ایم کیو ایم رہنماؤں نے کہا کہ اس الیکشن میں دھاندلی کا طریقہ واردات مختلف تھا، الیکشن کمیشن انصاف کرے