کشمیرپربھارت کاقبضہ ختم کراناسلامتی کونسل کی ذمےداری ہے،ملیحہ لودھی
ملاقات کی۔ ملاقات میں ملیحہ لودھی نے بھارت کی جانب سے سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی سے آگاہ کیا۔ ملیحہ لودھی نے مقبوضہ کشمیر پر قبضے سے خطے کو لاحق خطرات سے متعلق بھی آگاہ کیا۔ ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل کے صدر پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل خطے کے امن کو درپیش خطرات سے نمٹنے کیلئے اقدامات کرے، بھارت سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزیوں کا مرتکب ہوا۔ ملیحہ لودھی کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر پر بھارت کا قبضہ ختم کرانا سلامتی کونسل کی ذمے داری ہے، اقوام متحدہ نے کشمیری عوام کے حق خودارادیت کو تسلیم کر رکھا ہے