وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کوہنگامی طورپر سعودی عرب سے واپس بلالیا گیا
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو سعودی عرب سے واپس بلالیا گیا،شاہ محمود قریشی او آئی سی اجلاس سے متعلق بریفنگ دیں گے ۔تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب میں ہیں جہاں انہوں نے گزشتہ روز او آئی سی اجلاس میں شرکت کی ،وزیر خارجہ نے او آئی سی اجلاس میں بھارتی اقدامات سے متعلق شرکا کو بریف کیا، نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ حکومت نے وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی کو ہنگامی طور پر سعودی عرب سے واپس بلا لیا گیا، شاہ محمود قریشی وطن واپسی پر او آئی سی اجلاس سے متعلق بریفنگ دیں گے ۔