بیروت میں دھماکوں سے مرنے والوں کی تعداد 137ہوگئی

بیروت: (06 اگست 2020) لبنان کے دارالحکومت بیروت میں دھماکوں سے مرنے والوں کی تعداد 137ہوگئی ہے اورفرانسیسی صدر میکروں دورے پر پہنچ گئے ہیں جبکہ آسٹریلیا، انڈونیشیا، یورپ اور امریکا نے بھرپور مدد کرنے کا عزم ظاہر کیاہے۔یورپی میڈیا اور غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق بیروت کی بندرگاہ پر دھماکے منگل کے روز ہوئے تھے۔ ان دھماکوں میں 137افراد مرنے اور پانچ ہزار زخمی ہونے کے ساتھ سیکڑوں لاپتہ بھی ہوگئے تھے۔ لبنان کے وزیر صحت نے مرنے والوں کی تعداد کی تصدیق کی اور کہا تین لاکھ افراد بھی بےگھر ہوگئے ہیں۔