سعودی عرب: حفظان صحت کے قوانین کی خلاف ورزی پر پانچ غذائی ادارے بند کر دیئے
مکہ مکرمہ میونسپلٹی نے بازاروں اور غذائی اشیا فراہم کرنے والے اداروں پر چھاپے مار کر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد اور اداروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پانچ غذائی ادارے بند کر دیئے اور 150 کلو گرام پھل ضبط کر لیا ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مکہ میونسپلٹی نے شہر بھر میں متعدد خلاف ورزیاں ریکارڈ پر آنے پر پانچ غذائی ادارے سربمہر کردیئے ۔تفتیشی کارروائی سے پتہ چلا تھا کہ غذائی ادارے جن عمارتوں میں کھلے ہوئے ہیں وہ حفظان صحت کے ضوابط پر پوری نہیں اتر رہی ہیں جبکہ کھانے پینے کی اشیا کے لین دین کا طریقہ بھی غیر معیاری پایا گیا، اداروں میں کام کرنے والے ورکرز کے پاس ہیلتھ سرٹیفکیٹ بھی نہیں تھے، صفائی کا معیار انتہائی ناقص تھا۔