اسرائیلی فوج کی مغربی کنارے میں کارروائیاں، متعدد فلسطینی گرفتار

قابض اسرائیلی فوجیوں نے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران متعدد فلسطینی شہری گرفتار کر لیے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق قابض اسرائیلی فوجیوں نے رملہ کے مختلف علاقوں پر ہلہ بولا اور سات شہریوں کو گرفتارکر لیا۔قابض اسرائیلی فوجیوں نے الخلیل میں الفوار پناہ گزین کیمپ ، السمو قصبے، اور سعیر قصبے پر ہلہ بولا اور چار شہریوں کوانکے گھروں سے گرفتار کر لیا جس میں 16سالہ محمد عزالدین بھی شامل ہے۔الخلیل میں اپنی کارروائیوں کے دوران صہیونی فوجیوں نے الخلیل کے جنوبی داخلی دروازوں پر دو قصبوں اذنا اور الظاھریہ کے مرکزی داخلی دروازوں پر فوجی چوکیاں قائم کیں اور فلسطینیوں کی گاڑیوں کو چیک کرنے کے بہانے روکنا شروع کر دیا۔نابلس میں صہیونی فوجیوں نے دو شہریوں جنکی شناخت حمد مسقاوی اور محمد سمارہ کو شہر سے اغوا کر لیا۔گذشتہ رات قابض صہیونی فوجیوں نے تین فلسطینی نوجوانوں کو نابلس کے مشرق میں بیت فوریک گزرگاہ سے بٹالہ پناہ گزین کیمپ سے گرفتار کر لیا۔