اسلام آ باد: منشیات اسمگلرزکی فائرنگ سے اے این ایف کا اہلکارشہید
بھارہ کہومیں منشیات اسمگلرزکی فائرنگ سے اے این ایف کا اہلکار شہید ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے راولپنڈی کے علاقے بھارہ کہومیں خفیہ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران منشیات اسمگلرزکی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک اہلکارنائیک اکبرشہید ہوگیا۔ اے این ایف کے مطابق منشیات اسمگلرزایک گھرمیں چھپے ہوئے تھے، علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے جب کہ مزید نفری طلب کرلی گئی۔