صدر کا گلگت بلتستان وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کا دورہ
صدرڈاکٹر عارف علوی نے جمعہ کے روز گلگت بلتستان میں وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر صدر کو دیامر بھاشا ڈیم منصوبے کے بارے میں بتایا گیا جس سے قومی گرڈ کے لئے 4500 میگاواٹ پن بجلی پیدا ہوگی۔ یہ ڈیم 2028-29ء میں مکمل ہو گا جس سے تربیلا ڈیم کی عمر 35سال تک بڑھانے میں بھی مدد ملے گی۔ نگران وزیراعلیٰ میر افضل خان نے کورونا وائرس کے حوالے سے کہا کہ وفاقی حکومت اور عالمی اداروں نے گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کی روک تھام کی کوششوں کو سراہا۔