وزیرخارجہ کا لبنانی ہم منصب سے بیروت میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے لبنانی وزیر خارجہ Charbel Wehbe کو ٹیلی فون کیا اور گزشتہ منگل کو بیروت میں ہونے والے دھماکے کے پرقیمتی جانوں کے ضیاع، ہزاروںزخمیوں اور وسیع پیمانے پر مالی نقصان پر حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم اور صدر پہلے ہی اس المیہ پر لبنانی قیادت سے ہمدردی اور تعزیت کر چکے ہیں۔