ٹڈی دل سے نمٹنے کیلئے صوبائی و ضلعی سطح پر مشترکہ کوششیں جاری ہیں،فخر امام

قومی تحفظ خوراک کے وزیر فخر امام نے کہا ہے کہ افریقہ، یمن، عمان اور ایران سے پاکستان ٹڈی دل کے خطرے میں کمی واقع ہوئی ہے۔ انہوں نے جمعہ کے روز اپنی میڈیا بریفنگ میں کہا کہ بھارت سے ٹڈی دل کی آمد کا خطرہ ابھی موجود ہے اور اس چیلنج سے نمٹنے کے لئے صوبائی اور ضلعی سطح پر مشترکہ کوششیں کی جا رہی ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت نے تھرپارکر اور چولستان میں ٹڈی دل کی افزائش کے علاقوں میں ٹڈی دل کو روکنے اور اس کے خاتمے کے لئے مکمل تیاریاں کی ہیں۔