وزیرخارجہ،چیئرمین کشمیرکمیٹی کا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرتبادلہ خیال

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جمعہ کے روز کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہریار خان آفریدی سے اسلام آباد میں ملاقات کی اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایک سال میں تیسری مرتبہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں تنازعہ کشمیر پر بحث پاکستان کی ایک بڑی سفارتی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی شدید مخالفت کے باوجود تنازع پر بات چیت کی گئی۔