حکومت صنعتی شعبے کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے،وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت صنعتی شعبے کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ انہوں نے یہ بات جمعہ کے روز لاہور میں فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی اسمبلی سے ملاقات میں کہی۔ عمران خان نے کہا کہ تاجروں اور تعمیراتی شعبے کو دی گئی مراعات سے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی ترقی کیلئے بھی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔