پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بھی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی

وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کے وزیر قانون سے کہاہے کہ وہ صوبے میں ترقیاتی عمل کو تیز کرنے کے پیش نظر موثر قوانین متعارف کرائیں۔ وہ صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ سےگفتگو کررہے تھے جنہوں نے آج لاہور میں ان سے ملاقات کی۔ وزیر قانون نے وزیراعظم کو صوبے میں قانون سازی کے عمل سے متعلق بریفنگ دی۔ پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بھی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔