وزیراعظم عمران خان نے راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا افتتاح کردیا , ملک تباہ حال میں ملا مگر اب ہم اپنے وعدوں کی تکمیل کر سکیں گے: وزیر اعظم عمران خان
لاہور میں افتتاحی تقریب سے خطاب وزیراعظم کا کہنا تھاکہ راوی اربن پراجیکٹ میں 60 لاکھ درخت اگائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ راوی پراجیکٹ لاہورکوبچانے کے لیے ہے، اس کے بغیرپانی کے مسائل حل نہیں ہوں گے، اب ضرورت ہے کہ نئے شہربنائے جائیں، یہ 50 ہزار ارب کا پراجیکٹ ہے جس میں سرمایہ کاروں کولے کرآئیں گے اور منصوبے سے اوورسیز پاکستانیوں کو سرمایہ کاری کا بہترین موقع ملے گا, وزیراعظم پاکستان نے کہا ہے کہ دو سال بہت مشکل سے گزارے ہیں ، ملک تباہ شدہ حال میں ملا جسے چلانا ہمارے لئے بڑے معرکے سے کم نہ تھا ، جب بھی کوئی ملکی مسئلہ درپیش آتا تو این آر او مانگنے والے شور شرابہ شروع کردیتے ، ہر مشکل کے بعد آسانی ہوتی ہے اور اب پاکستان پر وہ وقت آچکا ہے کہ جس کے ہم نے وعدے کئے تھے ان کو پایا تکمیل تک پہنچاسکیں، لاہور باغیوں اور پھولوں کا شہر کہلاتا تھا جس کی خوبصورتی اور حسن اس شہر کو دوبالا کرتا تھا اور لوگ نلکوں سے اس وقت میٹھا پانی پیتے تھے ،آلودگی کا کوئی تصور نہیں تھا ۔ لوگ صاف ستھرے شہر میں صحت مند زندگی گزار رہے تھے پھر آہستہ آہستہ شہر پھیلتا گیا ،آبادی بڑھتی گئی اور آلودگی اور گندگی نے باغوں اور خوبصورتی کی جگہ لے لی، پانی نیچے چلا گیا جبکہ پچھلے 15سال سے 8سو فٹ نیچے جا چکا ہے ، سبزے سے بھرپور زمین ختم ہو گئی ۔ آبادی کے پھیلاﺅ کے باعث پہلے بار ہمیں گندم کی کمی کا سامنا کرنا پڑا اور لاہور آہستہ آہستہ تبدیل ہو گیا ۔ وہ جمعہ کے روز شاہدرہ کے علاقہ میں ”راوی ریور فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ “ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز، وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار ،وفاقی وزیر حماد اظہر ، شہزاد اکبر ، چیئرمین راوی پراجیکٹ راشد عزیز ، وفاقی و صوبائی وزراء، ممبران قومی و صوبائی اسمبلی اس موقع پر موجود تھے ۔