پنجاب یونیورسٹی اور چائنیز یونیورسٹی کے مابین معاہدہ
پنجاب یونیورسٹی اور ہیبائے فارن سٹڈیز یونیورسٹی چین کے درمیان معاہدہ طے پا گیاہے جس کی رو سے فریقین سٹوڈنٹ ایکسچینج، شارٹ ٹرم ایکسچینج، فیکلٹی ٹریننگ، چینی زبان، ثقافتی کورسز، سیمینارز اور ورکشاپس کا مل کر انعقاد کرائیں گے۔اس سلسلے میں وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر نیاز احمد اور صدر پروفیسر سن جیانگزونگ نے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے۔اس موقع پر پنجاب یونیورسٹی ڈائریکٹر ایکسٹرنل لنکجز ڈاکٹر ثوبیہ خرم، نائب صدر ہیبائے فارن سٹڈیز یونیورسٹی چین اور مس سکارلیٹ لیو نے شرکت کی۔