ایم ایل ون منصوبے سے پاکستان،چین تعلقات مزید مضبوط ہوں گے،شیخ رشید
ریلوے کے وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ایم ایل ون ریلوے منصوبے سے پاکستان اور چین کےدرمیان تعلقات مزید مضبوط ہونگے۔ آج اسلام آباد میں چینی سفیر یاو جنگ سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ منصوبہ پاکستان میں ریلوے کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی جانب پہلا قدم ہے اوراس سے ملک میں اقتصادی ترقی بھی آئے گی۔