گلگت بلتستان سیاحت کے حوالے سے بے حد اہمیت کا حامل ہے،صدر
صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان سیاحت کے حوالے سے بے حد اہمیت کا حامل ہے اور حکومت اس شعبے کی ترقی کے لئے تمام ممکنہ کوششیں کررہی ہے۔ انہوں نے یہ بات علاقے میں سیاحت کی بحالی سے متعلق جمعہ کے روز گلگت میں ایک بریفنگ کے دوران کہی۔ صدرنے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والے بحران کے بعد سیاحت کے دوبارہ آغاز سے گلگت بلتستان میں معاشی سرگرمیوں کی راہ ہموار ہوگی۔ انہو ں نے کہا کہ حکومت نے احساس پروگرام کے تحت گلگت بلتستان میں مستحق افراد میں بڑی رقم تقسیم کی ہے۔