سردار عثمان بزدار پر کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام سمجھ سے بالاتر ہے: وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان
وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے نیب کی جانب سے وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی طلبی پر آل پاکستان لوٹ مار ایسوسی ایشن کی جانب سے تنقید پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ اپوزیشن کی جانب سے حقائق سے لا علمی کے باوجود تنقید برائے تنقید سمجھ سے بالاتر ہے۔انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ لاہور ایئرپورٹ کے قریب ایک نئے تعمیر شدہ ہوٹل نے ڈی جی ایکسائز کو شراب کی فروخت کے کوٹے کے لیے اپلائی کیا۔ کسی بھی ہوٹل کو شراب فروخت کرنے کا لائسنس جاری کرنے کا اختیار صرف ڈی جی ایکسائز کے پاس ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے بتایا کہ ڈی جی ایکسائز نے ضروری کاروائی کے بعد مذکورہ ہوٹل کو لائسنس جاری کر دیا۔