کمسن گھریلو ملازمہ کے مبینہ قتل میں ملوث ملزمہ ڈاکٹر حمیرا اور اسکا شوہر فرد جرم کے لیے طلب

لاہور(اپنے نامہ نگار سے)سیشن کورٹ نے کمسن گھریلو ملازمہ کے مبینہ قتل میں ملوث ملزمہ ڈاکٹر حمیرا اور اسکے شوہر کو فرد جرم کے لیے طلب کرلیاہے۔ایڈیشنل سیشن جج رانا عمران شفیع نے کیس کی سماعت کی،ملزمہ اور اسکے شوہر پر کمسن گھریلو ملازمہ ثناء کو قتل کرنے کا الزام ہے،ملزمہ اور اسکے شوہر کے خلاف تھانہ چوہنگ پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کررکھا ہے جبکہ سیشن کورٹ نے ڈاکٹر حمیرا اور اسکے شوہر کی درخواست ضمانت منظور کررکھی ہے۔سیشن عدالت نے سماعت 17اگست تک ملتوی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو فرد جرم کے لئے طلب کر لیا۔