بھارت، 191 مسافروں سے بھرا طیارہ دو ٹکڑے ہوگیا، ہلاکتوںکا خدشہ

نئی دہلی: بھارت میں 191 مسافروں سے بھرا طیارا لینڈنگ کے دوران خوفناک حادثے کا شکار ہوکر دو ٹکڑے ہوگیا، اب تک دو مسافروں کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی جبکہ مزید کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دبئی سے ریاست کیرالا کے شہر ژیکوڈ کے خیرپور ہوائی اڈے پر لینڈنگ کے دوران ایئرانڈیا کے طیارہ حادثے کا شکار ہوا جس کے نتیجے میں ابتدائی طور پر دو مسافر ہلاک جبکہ چالیس سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق طیارہ شام 7 بج کر 45 منٹ پر حادثے کا شکار ہوا، اس طیارے میں دبئی سے بھارت آنے والے 174 مسافر، 10 بجے، 6 کرویئو ممبرز اور دو پائلٹس موجود تھے۔