افغان صدر اشرف غنی کے سابق ترجمان کو کابل میں قتل کردیا گیا
کابل: افغان حکومت کے میڈیا انفارمیشن سینٹر کے سربراہ کو قتل کردیا گیا۔افغان خبر رساں ویب سائٹ کی جانب سے حکومت کے میڈیا انفارمیشن سینٹر کے سربراہ دوا خان میناپال کے قتل کی تصدیق کی گئی ہے۔افغان میڈیا کا بتانا ہے کہ دوا خان کو جمعہ کی دوپہر دارالحکومت کابل کے مغربی علاقے دارالامان روڈ پر فائرنگ نشانہ بنایا گیا جس سے وہ ہلاک ہوگئے۔افغان میڈیا کے مطابق طالبان نے دوا خان کے قتل کی ذمہ داری قبول کی ہے۔