امریکی ریاست الاسکا میں مسافر بردار طیارہ گرکر تباہ،پائلٹ سمیت 6 افراد ہلاک
امریکا کی ریاست الاسکامیں مسافر بردارچھوٹا طیارہ گرکر تباہ ہوگیا۔حادثہ میں پائلٹ سمیت چھ افرادہلاک ہوگئے۔الاسکا انتظامیہ کے مطابق ہلاک ہونے والےتمام افراد سیاح تھےاورانہوں نےریاست کی سیرکےلئےپائلٹ سمیت طیارہ کرائےپرلیا تھا۔کوسٹ گارڈ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حادثے کےوقت علاقے میں دھند کےساتھ ہلکی بارش بھی ہورہی تھی جو کہ ممکنہ طور پر حادثہ کا باعث بنی تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔