کورونا ویکسین لگوانے کا اقدام قابل تعریف اورحوصلہ افزا ہے۔وفاقی وزیر
وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ 50 سال اور اس سے زیادہ عمر کے افراد کو ویکسین لگوانے کی ترغیب دی جانی چاہیے۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں کہا کہ چارہفتے قبل 2 کروڑ 72 لاکھ پاکستانیوں میں 50 سال یا اس سے زیادہ عمر کے 21 فیصد نے کم از کم ایک ویکسین کی خوراک لگوائی کی تھی، اب یہ تعداد 33 فیصد ہے، کورونا ویکسین لگوانے کا اقدام قابل تعریف اورحوصلہ افزا ہے۔
4 weeks back of the 2 crore 72 lakh Pakistani's 50 years or older, 21% had recieved atleast one vaccine dose. Now that number is 33%. This is the age group which is most vulnerable to serious disease due to covid. Please particularly encourage those in this age group to vaccinate
— Asad Umar (@Asad_Umar) August 7, 2021
وفاقی وزیرکا مزید کہنا تھا کہ 50 سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد میں کوویڈ کا سب سے زیادہ خطرہ ہے، اس عمر کے افراد کو ویکسین لگوانے کی خاص طور پر ترغیب دی جائے۔