بھائی کے قتل کے باعث نامزد صوبائی وزیر اسد کھوکھر کی تقریب حلف برداری ملتوی
بھائی کے قتل کے باعث نامزد صوبائی وزیر اسد کھوکھر کی تقریب حلف برداری ملتوی کردی گئی ۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے نامزد صوبائی وزیر اسد کھوکھرکے بھائی مبشر کھوکھر کو گذشتہ رات شادی کی تقریب میں قتل کردیا گیا جس کے بعد نامزد صوبائی وزیر اسد کھوکھر کی گورنرہائوس میں ہفتہ کو منعقد ہونیوالی تقریب حلف برداری ملتوی کردی۔