چینی کورونا ویکسین سا ئینوفام کی کھیپ اسلام آباد پہنچ گئی۔
چینی کورونا ویکسین سا ئینوفام کی کھیپ اسلام آباد پہنچ گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق چین سے 7 لاکھ 92 ہزار سائینو فام ڈوز اسلام آباد لائی گئیں ، پاکستان نے سائینو فام ویکسین کی چینی کمپنی سے خریداری کی ہے۔ چین سے سائینو فام ویکسین کی دوسری کھیپ آئندہ 36 گھنٹے میں لائی جائے گی، ان 2 کھیپ میں چین سے سائینو فام کی 12 لاکھ 8 ہزار ڈوزز لائی جائیں گی۔