ٹوکیو اولمپکس : جیولین تھرو میں ارشد ندیم کی ہار نے بھی عوام کے دل جیت لیے
ٹوکیو اولمپکس کے دوران جیولن تھرو میں ارشد ندیم میڈل تو نہ جیت سکے تاہم پوری قوم کے دل جیت لیے۔ پہلے تھرو میں رومانیہ کے الیگزینڈو نوواک نے 77.03 میٹر اور جمہوریہ چیک کے ایتھلٹ ویزلی نے 79.73 میٹر کا تھرو پھینکا جبکہ جرمنی کے جولیان ویبر نے 85.30میٹر کا تھرو پھینکا۔ بھارت کے ایتھلیٹ نیرج چوپڑا کی تھرو 87.03 میٹر تک گئی جس کے باعث وہ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ پاکستان کے ارشد ندیم 82.40 کا تھرو پھینک کر چوتھے نمبر پر ہیں۔ دوسرے راؤنڈ میں بھارتی نیرج چوپڑہ نے 87.58 میٹر کی تھرو پھینیکی جبکہ پاکستانی ارشد ندیم نے فاؤل پھینکا، جس کے باعث کوئی پوائنٹ نہیں ملا۔ تیسرے راؤنڈ نیرج چوپڑہ میں بھارتی کھلاڑی نے 76.9 کی تھرو پھینیکی جبکہ پاکستانی ارشد ندیم نے 84.62 میٹر کی تھرو پھینکی۔ چوتھے راؤنڈ میں پاکستان ارشد ندیم نے 82.91میٹر کی تھرو پھینیکی۔ جبکہ بھارتی نیرج چوپڑہ نے فاؤل کیا جس کے باعث انہیں کوئی نمبر نہیں ملا۔