ٹوکیو اولمپکس: امریکا نے ویمنز واٹر پولو میں سونے کا تمغہ جیت لیا
اولمپک گیمز، امریکا نے ویمنز واٹر پولو ایونٹ میں گولڈ میڈل حاصل کر لیا، فیصلہ کن معرکہ میں امریکا نے سپین کو شکست دی۔ اولمپک کے دلچسپ مقابلے ٹوکیو میں جاری ہیں۔ ہفتہ کو کھیلے گئے ویمنز واٹر پولو ٹورنامنٹ کے فائنل میں امریکا نے سپین کو بآسنی 5-14 سے شکست دی اور طلائی تمغہ اپنے نام کیا۔ اس سے قبل کھیلے گئے تیسری پوزیشن کے میچ میں ہنگری نے روس کو 9-11 سے ہرا کر کانسی کا تمغہ جیت لیا۔