این سی او سی کا 9 اگست سے کراچی میں لاک ڈاؤن ختم کرنےکا فیصلہ
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے پیر 9 اگست سے کراچی میں لاک ڈاؤن ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی میزبانی میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا مشترکہ اجلاس وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہوا۔اجلاس میں وفاقی وزیر اسدعمر، این سی اوسی کے چیف کوآرڈینیٹر لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان، وزیراعظم کے معاون خصوصی سی پیک خالد منصور اور معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سمیت اور دیگر نے شرکت کی۔ وزیراعلیٰ سندھ کی میزبانی میں این سی او سی کے اجلاس میں بتایا گیا کہ کراچی میں کورونا کیسز کی شرح میں 3 فیصد کمی آئی ہے اور شرح 21 فیصد ہوگئی ہے، ملک میں کورونا کے ڈیلٹا ویرینٹ کی لہرکراچی میں زیادہ ہے ، کراچی میں اموات کی شرح میں بھی اضافہ ہوا ہے، شرکا کو بتایا گیا کہ آزاد جموں و کشمیرمیں کورونا عروج پر ہے جہاں شرح 26 فیصد ہے ۔