کے پی ایل: باغ اسٹیلنز نے کوٹلی لائنز کو 5 وکٹوں سے ہرادیا
مظفرآباد: کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کے دوسرے میچ میں باغ اسٹیلنز نے کوٹلی لائنز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی، اسد شفیق کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کے پی ایل کے دوسرے میچ میں کوٹلی لائنزپہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 169 رنز پر آؤٹ ہوئی، باغ اسٹیلنز نے 170 رنز کا ہدف آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔