جی سیون ممالک ایران کے خلاف متحد ، عالمی امن کے لیے خطرہ قرار دے دیا
جی سیون ممالک ایران کے خلاف متحد ہو گئے۔ ایران کو عالمی امن اور سلامتی کے لیے خطرہ قرار دے دیا۔جی سیون ممالک کے مطابق آئل ٹینکر پر حملے میں بھی ایران ملوث ہے۔ تمام شواہد بھی اس جانب اشارہ کرتے ہیں۔ اس حملے کا کوئی بھی جواز قابل قبول نہیں۔ ایران عالمی امن و سلامتی کیلئے خطرہ بن رہا ہے۔ادھر امریکی فوج نے دعوی کیا کہ جس ڈورن سے آئل ٹینکر پر حملہ ہوا وہ ایران میں تیار کیا گیا۔ ایران ان تمام الزامات کی سختی سے تردید کر چکا ہے .