شمالی وزیرستان ملٹری چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کی فائرنگ، پاک فوج کا سپاہی شہید
شمالی وزیرستان میں ملٹری چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کا ایک سپاہی شہید ہوگیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فائرنگ شمالی وزیرستان کے علاقے غریوم میں کی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلےمیں سپاہی شاہد شہید ہوگیا، 29 سالہ شہید سپاہی شاہد کا تعلق بہاولنگر سے تھا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔