مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے اسلامو فوبیا کے خلاف جدوجہد اور پاکستان کی حقیقی ثقافت کو اجاگر کرنے میں ڈیجیٹل میڈیا کا اہم کردار ہے: صدر عارف علوی
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے اسلامو فوبیا کے خلاف جدوجہد اور پاکستان کی حقیقی ثقافت کو اجاگر کرنے میں ڈیجیٹل میڈیا کا اہم کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ موقف سازی اور جعلی خبروں کو روکنے میں میڈیا کے کردار میں کئی گناہ اضافہ ہو گیا ہے۔انہوں نے کھیلوں اور دوسری تقریبات کو تجارتی بنیادوں پر استوار کرنے کیلئے ڈیجیٹل میڈیا میں وسیع استعداد موجود ہے تاکہ اس سے محاصل بھی حاصل ہو سکیں۔صدر نے ڈیجیٹل کرنے کے اس اہم اقدام پر وزیر اطلاعات و نشریات اور ان کے متعلقہ محکموں کو مبارکباد دی۔