لندن: اللہ کی برکت چاہیے ہم تو گناہ گار لوگ ہیں، ملک کے حالات بہتر ہونگے: نواز شریف

لندن: پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے ڈالر کی قیمت نیچے آنے سے متعلق صحافیوں سے گفتگو کی ہے۔لندن میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے ملاقات کے بعد روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز سے ملاقات اچھی رہی۔
ڈالر کی قیمت نیچے آنے پر صحافیوں کی جانب سے نواز شریف کو مبارکباد پیش کی گئی جس کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اللہ کی برکت چاہیے ہم تو گناہ گار لوگ ہیں، ان شاء اللہ ملک کے حالات بہتر ہوں گے۔