عدم اعتماد سے پہلے مائنس عمران خان کی پیشکش کی گئی: اسد عمر

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ عدم اعتماد سے پہلے مائنس عمران خان کی پیشکش کی گئی تھی۔
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد عمر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تحریک عدم اعتماد سے 2،3 دن پہلے کی بات ہے، ہمیں مائنس عمران خان کی پیشکش کی گئی تھی۔اسدعمر نے کہا کہ مجھے کہا گیا مائنس عمران خان کا آئیڈیا ہے، 3 نام دے دیں، یہ بھی کہا گیا ان 3 ناموں میں سے ایک آپ کا بھی نام ہوگا، میں نے جواب میں کہا تمہارا دماغ خراب ہے، عمران خان کے بغیر پی ٹی آئی کچھ نہیں ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عمران خان آزاد اور غیرجانبدار اداروں پر یقین رکھتے ہیں، عمران خان اداروں پر اپنا بندہ نہیں غیر جانبدار لوگ لگاتے ہیں، اپنا بندہ لگانے کی روش ہوتی تو آج صورتحال مختلف ہوتی۔