ممنوعہ فنڈنگ کیس، ایف آئی اے نے عمران اسماعیل کو طلب کر لیا
اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو طلب کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو 15 اگست کو دوپہر 2 بجے طلب کیا گیا ہے جبکہ پی ٹی آئی کی ایم پی اے ڈاکٹر سیما ضیاءاور نجی بینکوں کے 2 افسران کو بھی طلب کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر سیما ضیاءکو ایف آئی اے نے 12 اگست کی سہ پہر 3 بجے طلب کیا ہے جبکہ نجی بینکوں کے افسران کو 10 اگست کو ایف آئی اے آفس کراچی میں طلب کیا گیا ہے۔