ووٹ کو عزت دو کا کھوکھلا نعرہ اپنی موت آپ مرچکا ہے: وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی
وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ ووٹ کو عزت دو کا کھوکھلا نعرہ اپنی موت آپ مرچکا ہے۔چوہدری پرویز الہٰی سے سیالکوٹ سے رکن پنجاب اسمبلی احسن سلیم بریار کی ملاقات ہوئی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ کو عزت دو کا کھوکھلا نعرہ اپنی موت آپ مرچکا ہے، عوام نے ضمنی انتخابات میں پی ڈی ایم اے کی منفی سیاست کو دفن کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاست میں عزت و احترام کے قائل ہیں، پاکستان میں صرف دیانتداری کی ہی سیاست چلے گی.