پی ٹی آئی پولیٹیکل پارٹی آرڈر 2002ء کے تحت فارن ایڈڈ پارٹی ڈکلئیرڈ ہوچکی ہے: وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب
اسلام آباد: وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف پالیٹکل پارٹی آرڈر 2022 کے تحت غیر ملکی فنڈ لینے والی جماعت ثابت ہوگئی، فارن فنڈنگ میں اب پی ٹی آئی کے کسی جواب جواب کی ضرورت نہیں ہے۔اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان تحریکِ انصاف پولیٹیکل پارٹی آرڈر 2002ء کے تحت فارن ایڈڈ پارٹی ڈکلئیرڈ ہوچکی ہے، الیکشن کمیشن کے فیصلے کے تحت عمران صاحب نے پانچ سال قبل جھوٹا حلف نامہ جمع کرایا۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف والے 8 سال میں 11 بار اسلام آباد ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹا چکے ہیں اور 9 بار وکیل بدل چکے ہیں، انہوں ںے 50 مرتبہ سماعت کو ملتوی کرایا اور 11 پٹیشنز ہائی کورٹس میں دائر کیں اب فارن ایجنٹ اور فارن ایڈڈ پارٹی پر قانون کے تمام دروازے بند ہوچکے ہیں، آج یہ لوگ جو باتیں کر رہے ہیں انہیں یہ باتیں آٹھ سال کے دوران الیکشن کمیشن میں کرنی تھیں۔