کراچی میں موسم بہتر ہونے کے باوجود طویل لوڈشیڈنگ، شہریوں کو اذیت کا سامنا

کے الیکٹرک کی جانب سے لوڈشیڈنگ کے باعث شہر قائد کے مکین نہ رات کو چین سے سو سکتے ہیں نہ دن کے اوقات میں سکھ کا سانس لے سکتے ہیں، بجلی کے طویل تعطل نے شہریوں کی زندگی اذیت ناک بنادی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ شہر میں طلب اور رسد کے فرق کو پورا کرنے کے لیے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جبکہ یہ فرق 'مصنوعی طور پر' پیدا کردہ ہے کیونکہ پاور کمپنی اپنی استعداد کے مطابق بجلی پیدا نہیں کر رہی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ کمپنی، نیشنل گرڈ سے ملنے والی سستی بجلی اور مقامی گیس کے استعمال سے بجلی کی پیداوار پر انحصار کر رہی ہے۔