شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب سے کارکنوں کا آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان

Aug 07, 2023 | 18:51

استحکام پاکستان پارٹی کی سیاسی طاقت میں روز بروز اضافہ ہونے لگا، سیاسی رہنماؤں اور کارکنان کی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت جاری، شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب سے تعلق رکھنے والے کارکنان نے آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ کارکنان نے سینئر رہنما استحکام پاکستان پارٹی میاں خالد محمود سے ملاقات کی، کارکنان نے ملاقات کے دوران استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ شیخوپورہ سے منیر عالم صدیقی، ایاز خان اور محمد خلیل نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا، شیخوپورہ سے سیٹھ اسلام اور بابر بھٹی بھی استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہو گئے۔

مزیدخبریں