مدینہ منورہ — نمایندہ نوائے وقت امریکہ کی جانب سے چین اور بھارت پر عائد تجارتی پابندیوں کے بعد پاکستان کے لیے غیر متوقع معاشی مواقع جنم لے رہے ہیں۔ معروف تجزیہ نگارمہر عبدالخالق لک جنرل سیکریڑی مسلم لیگ ن جدہ کے مطابق، اگر پاکستان ویلیو ایڈیشن، اسمبلنگ زونز، اور بہتر برآمدی حکمت عملی اپنائے تو وہ عالمی مارکیٹ میں بھارت اور چین کی جگہ لے سکتا ہے۔ ٹیکسٹائل، الیکٹرانکس، اور جوائنٹ وینچر کے شعبے پاکستان کو ایکسپورٹ حب میں تبدیل کر سکتے ہیں۔ مگر یہ سب ممکن تبھی ہے جب ہم فوری اصلاحات اور دور اندیش پالیسی پر عمل کریں۔
"امریکہ کی بھارت و چین پر پابندیاں: پاکستان کے لیے تاریخی معاشی موقع,مہر عبدالخالق لک
Aug 07, 2025 | 22:23