صدر مملکت معمول کے چیک اپ اور اپنے بچوں سے ملنے دبئی گئے ہیں۔ شازیہ مری، جبکہ صدر کے قریبی ذرائع نے بھی امریکی جریدے کے دعوے کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔
شازیہ مری نے امریکی جریدے میں شائع ہونےوالی اس خبر کی تردید کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ صدر صحت خراب ہونے کی وجہ سے مستعفی ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے امریکی جریدے کی خبر بےبنیاد اور من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صدر روٹین کے چیک اپ کیلئے دبئی گئے جہاں ڈاکٹروں نے انکے مختلف ٹیسٹ کیے اور انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ صدر زرداری معمول کے چیک اپ کے بعد وطن واپس آ جائیں گے۔دوسری جانب صدر کے قریبی ذرائع نے بھی امریکی جریدے فارن پالیسی کے دعوے کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔