دہشتگردی کے خلاف جنگ مسلمانوں کے خلاف نہیں، امریکیوں کو تمام مذاہب کے ماننے والوں کا احترام کرنا ہوگا. باراک اوباما

امریکی صدر باراک اوباما نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کیلیفورنیا واقعے کی تفتیش کی جارہی ہے ،ہم دہشتگردی کے کینسر کا شکار ہیں جس کا فوری حل ممکن نہیں،ملک میں اسلحہ کی خریداری کے قانون کو مزید سخت کرنا پڑے گا، ان کا کہنا تھا کہ مہاجرین کی سکروٹنی کا عمل سخت کرنا ہوگا ، ویزے کے بغیر آنے والوں کی چیکنگ سخت کی جائے گی، انہوں نے کہا کہ دہشتگردی سے سب سے زیادہ مسلمان کمیونٹی متاثر ہوئی امریکیوں کو تمام مذاہب کے ماننے والوں کا احترام کرنا ہوگا، امریکہ اپنے پینسٹھ اتحادی ممالک کے ساتھ مل کر دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے ، مسلمانوں کے کچھ لوگ انتہا پسند ہیں باقی اس کی مذمت کرتے ہیں ، ہم مسلمانوں سے ملکر داعش کیخلاف کارروائی کریں گے