پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ سیریز پر اچھی خبر ملے گی یا نہیں، فیصلہ آج ہو جائیگ

پاک بھارت کرکٹ سیریز ہو گی یا نہیں ؟؟؟؟ فیصلہ آج ہی ہو گا ۔۔۔۔ پی سی بی کی جانب سے معاملے پر اس بار حتمی الٹی میٹم دیا گیا ۔۔۔ روایتی حریفوں کی کرکٹ سیریز نے گویا سیاستدانوں کے دل تو جیت لئے ہیں کیونکہ پہلے دونوں وزرائے اعظم نے مل لیا اور اب قومی سلامتی کے مشیروں کے بھی دل مل گئے، ۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے اندر بھی سیریز کے انعقاد کو سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے، سیکرٹری انو راگ ٹھاکر نے دبے لفظوں میں کھیلنے کی خواہش پہلے ہی ظاہر کی ہے۔چیئرمین شہریار خان کے بھارت جانے سے اب تک سیریز بس ایک سسپنس ڈرامہ بنی رہی،کبھی ہاں، کبھی ناں اور تاریخ پہ تاریخ دینے والے بھارتی بورڈ کو شریار خان نے بلآخر چٹھی لکھ ڈالی، اور دیدیا الٹی میٹیم سیریز کھیلنے کا جو آج ختم ہو جائیگا، ساتھ ساتھ یہ بھی بتا دیا کہ اس بار اگر خاموشی اختیار کی گئی تو صاف جواب سمجھا جائیگا۔۔۔ تاہم ڈیڈ لائن کیساتھ ساتھ دونوں جانب سے سیریز کے حوالے سے مثبت خبریں آ رہی ہیں ، اور اس کا شیڈول بھی طے کیا جا چکا ہے